شوبز

کرن جوہر کی سوشل میڈیا سے چھٹی مگر کیوں؟

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ کے مشہور و معروف پروڈیوسر کرن جوہر کی سوشل میڈیا سے چھٹی ہو گئی ہے مگر کیوں؟ اس حوالے سے تفصیلات سامنے آنے کے بعد شوبز حلقوں میں ہلچل مچ گئی ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق کرن جوہر نے گزشتہ روز سوشل میڈیا سے دوری اختیار کرنے کا اعلان کیا۔ کرن جوہر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی اسٹوری پر سوشل میڈیا سے ایک ہفتے کی دوری کا اعلان کرتے ہوئے لکھا کہ ایک ہفتے تک خود کو ڈیجیٹل آلودگی سے دور رکھ رہا ہوں۔ انہوں نے مزید لکھا کہ کوئی اسکرولنگ نہیں، کوئی میسیجز نہیں اور نہ ہی کوئی پوسٹ۔ اس کے ساتھ ہی پروڈیوسر نے ایک ہفتے کے دوران تمام تر سوشل میڈیا سرگرمیوں سے دور رہنے کی دعا بھی کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button