شوبز

اریجیت سنگھ نے پلے بیگ سنگنگ کیوں چھوڑی؟ وجہ سامنے آگئی

ممبئی (شوبز ڈیسک) بھارت کے معروف گلوکار اریجیت سنگھ کی بالی ووڈ پلے بیک سنگنگ چھوڑنے کی اصل وجوہات کیا تھیں؟ اس حوالے سے تمام ترتفصیلات منظر عام پر آگئی ہیں۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق اریجیت سنگھ نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ سب کو نیا سال مبارک ہو۔ میں آپ سب کا دل سے شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں کہ آپ نے ان تمام برسوں میں مجھے بے پناہ محبت دی۔ میں خوشی سے یہ اعلان کر رہا ہوں کہ اب میں بطور پلے بیک گلوکار کوئی نیا کام قبول نہیں کروں گا۔ میں اسے یہیں ختم کر رہا ہوں۔ یہ ایک شاندار سفر تھا۔

اریجیت سنگھ نے بتایا کہ یہ فیصلہ نہ تو اچانک تھا اور نہ ہی کسی ایک واقعے کا نتیجہ۔اس کے پیچھے ایک وجہ نہیں بلکہ کئی وجوہات ہیں اور میں کافی عرصے سے ایسا کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔ آخرکار میں نے یہ قدم اٹھانے کی ہمت جمع کر لی ہے۔ مبینہ پوسٹس کے مطابق اپنی تخلیقی بے چینی کا ذکر کرتے ہوئے اریجیت نے کہا کہ ایک وجہ بہت سادہ ہے، میں جلدی بور ہو جاتا ہوں۔ اسی لیے میں ایک ہی گانے کی اسٹیج پر مختلف انداز میں پرفارمنس کرتا ہوں۔ سچ یہ ہے کہ میں بور ہو چکا ہوں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button