شوبز

سینئر اداکارہ نوشابہ بی بی کا اپنی زندگی کے متعلق حیران کن انکشافات

لاہور(شوبز ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ سینئر اداکارہ نوشابہ بی بی نے اپنی زندگی کے متعلق حیران کن انکشافات کیے جس کے بعد شوبز حلقوں سمیت عوام میں ہلچل مچ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ نوشابہ کا کہنا تھا کہ میں گڑیا اور اپنی سہلیوں کے ساتھ کھیل رہی تھی، مجھے پتا چلا کہ ہمارے گھر میں کسی کی شادی ہو رہی ہے، میں بھاگتی ہوئی آئی اور مجھے پکڑ کے بٹھا دیا گیا، اور لپ اسٹک (سرخی) لگا دی گئی، میں لپ اسٹک کی خوشی میں یہ بھول ہی گئی کہ میں نے کسی اور جگہ جانا ہے، لپ اسٹک میری کمزوری ہے۔ اداکارہ نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے یہ بھی کہا کہ جب شادی ہوگئی اور سب مہمان چلے گئے تو میں نے اپنی بڑی نند سے کہا کہ اب مجھے بھی اپنے گھر بھیج دو، اس وقت میرے شوہر اور میری عمر میں 23 سال کا فرق تھا جب کہ میں 14 سال کی عمر میں ماں بنی، پہلی اولاد بیٹا تھا اور میرے 3 بیٹے اور ایک بیٹی ہے۔ نوشابہ بی بی نے مزید بتایا کہ میرے والد نے مجھے کبھی بھی شوبز میں کام کرنے کی اجازت نہیں دی کیوں کہ وہ سخت مزاج انسان تھے، جبکہ ان کے کئی شاگرد پی ٹی وی میں کام کرتے تھے، میں نے اپنی ساس سے ٹی وی میں کام کرنے کی اجازت مانگی اور میرے شوہر نے میرا ساتھ دیا جس کے بعد میں نے ایک چائلڈ آرٹسٹ کے طور پر اپنے کیرئیر کا آغاز کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button