شوبز
سلمان خان کے والد سلیم خان کی طبیعت مزید بگڑ گئی، وینٹی لیٹر پر منتقل

ممبئی (شوبز ڈیسک) معروف بالی ووڈ اداکار سلمان خان کے والد، سینئر فلم اسکرین رائٹر سلیم خان کو طبیعت خراب ہونے پر وینٹی لیٹر پر منتقل ہوگئے ہیں انہوں نے مداحوں کیلئے دعا کی اپیل کی ہے۔
انٹرنیشنل میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بلڈ پریشر بڑھنے کی وجہ سے سلیم خان کے دماغ کے دائیں جانب خون کی شریانیں پھٹ گئی ہیں، اس وقت وہ وینٹی لیٹر پر ہیں اور آج ان کی سرجری کیے جانے کا امکان ہے۔ بھارتی فلم اسکرین رائٹر کو گزشتہ روز صبح ساڑھے 8 بجے کے قریب لیلاوتی اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں لایا گیا تھا اور طبیعت زیادہ خراب ہونے کی وجہ سے آئی سی یو میں منتقل کر دیا گیا تھا جس کے بعد ان کی طبیعت میں کچھ بہتری آ گئی تھی۔



