شوبز

اداکارہ پروینا دیش پانڈے 60سال کی عمر میں چل بسیں

ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ کی مشہور و معروف اداکارہ پروینادیش پانڈے 60سال کی عمر میں چل بسیں، اداکارہ کی موت کی تصدیق ان کے اہل خانہ کی جانب سے کر دی گئی ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق پروینا دیش پانڈے نے بالی وڈ کی کامیاب فلموں میں اداکاری کی، انہوں نے بالی وڈ میں سپورٹنگ کردار سے لوگوں کے دلوں میں جگہ بنائی۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اداکارہ کینسر کے مرض میں مبتلا تھیں اور اپنی آخری سانس تک کینسر سے جنگ لڑتی رہیں۔اداکارہ کی موت کی تصدیق ان کے اہل خانہ کی جانب سے کی گئی اور بتایا گیا کہ پروینا دیش پانڈے 60 سال کی عمر میں دنیا سے رخصت ہوگئیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button