شوبز

راج پال یادیو کی انوکھی فرمائش، بالی ووڈ سمیت ملک بھر میں بحث شروع

ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ کے مشہور اداکار راج پال یادیو نے انوکھی فرمائش کر دی جس کے بعد بالی ووڈ سمیت ملک بھر میں ایک نئی بحث کا آغاز ہوگیا ہے جبکہ سوشل میڈیا صارفین بھی تبصرے کر رہے ہیں۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق اداکار راج پال یادیو نیچیک بانس کیس میں عدالتی احکامات کے مطابق خود کو جیل حکام کے حوالے کردیا تھا تاہم بدھ کے روز اداکار نے جیل سے رہائی حاصل کرلی جس پر انہوں نے فلمی برادری اور پرستاروں کے تعاون کا شکریہ ادا کیا۔اداکار نے اس بات پر بھی زور دیا کہ جیلوں کو اصلاحی مراکز کے طور پر کام کرنا چاہیے جہاں قیدیوں کو تبدیلی کے لیے منظم مواقع فراہم کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ جیلوں کے اندر بھی سگریٹ نوشی کے لیے مخصوص جگہ ہونی چاہیے، جیسے کہ ریلوے اسٹیشنز اور ہوائی اڈوں پر سہولیات دستیاب ہوتی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button