شوبز

اداکار ہمایوں سعید نے اپنی اہلیہ ثمینہ کا بڑا راز فاش کر دیا مگر کونسا؟

کراچی (شوبز ڈیسک) پاکستان کے مشہور و معروف اداکار ہمایوں سعید نے اپنی اہلیہ ثمینہ کا بڑا راز فاش کر دیا مگر کونسا؟ اس حوالے سے تفصیل سامنے آنے کے بعد ایک نئی بحث چھیڑ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اداکار ہمایوں سعید نے انکشاف کیا کہ اہلیہ ثمینہ میرے ایکٹنگ کیرئیرکو لے کر کچھ خوش نہیں تھیں اور مجھے اس سے روکتی تھیں، وہ مجھے کبھی کاروبار تو کبھی کوئی دوسرا کام کرنے پر زور دیتی تھیں۔انہوں نے بتایا کہ ثمینہ مجھے اداکاراں کا ہاتھ پکڑنے سے منع کرتی تھیں اور سیٹ پر میرے ساتھ ہوتی تھیں۔ ہمایوں سعید کا کہنا تھا کہ میں نے بہت اچھی اداکاراں کے ساتھ کام کیا، اداکاراں اور مرینا خان سمیت دیگر ڈائریکٹر سے ملاقات کے بعد ثمینہ کے خیالات تبدیل ہوگئے اور اسے معلوم ہوگیا کہ جیسا لگتا ہے ویسا نہیں ہے، انڈسٹری میں بہت اچھے لوگ کام کرتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button