شوبز

گلوکارہ انورال خالد رشتہ ازدواج میں منسلک، تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل

کراچی (شوبز ڈیسک) پاکستان کی گلوکارہ انورال خالد رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئی ہیں ان کے نکاح کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مشہور ترین گانے ”جھول”کی گلوکارہ شادی کے بندھن میں بندھ گئی ہیں۔ انورال خالد کی نکاح کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں جس میں انہوں نے ہلکے گلابی رنگ کا لباس زیب تن کیا ہوا ہے۔ انوارل خالد نے اپنی شادی سے متعلق مداحوں کو انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے اطلاع دی جس میں انہوں نے اپنے شوہر کے ساتھ ہاتھ کی تصویر شیئر کی جس میں وہ شادی کی انگوٹھی دکھا رہی ہیں۔ اس کے علاوہ سوشل میڈیا پر گلوکارہ کی شوہر کے ساتھ ویڈیو بھی وائرل ہورہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button