شوبز
امریکی گلوکارہ لیڈی گاگا انتہائی پر اسرار بیماری میں مبتلا؟

امریکا (شوبز ڈیسک) امریکا کی مشہور گلوکارہ لیڈی گاگا انتہائی پر اسرار بیماری میں مبتلا ہو گئی ہیں، ان کو کونسی بیماری ہے؟ اس حوالے سے ڈاکٹروں کی رپورٹ نے چونکا کر رکھ دیا ہے۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق کینیڈین شہر مونٹریال میں لیڈی گاگا کے کانسرٹ کا اہتمام کیا گیا تھا جسے گلوکارہ نے طبیعت خراب ہونے کے باعث منسوخ کردیا۔ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ لیڈی گاگا سانس کے انفیکشن میں مبتلا ہوگئی ہیں جس کے باعث وہ گانا گانے سے قاصر ہیں۔ گلوکارہ نے اپنی صحت سے متعلق سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر مداحوں کو آگاہ کرتے ہوئے ان سے معذرت کی۔ انہوں نے کہا کہ اپنے طے شدہ کانسرٹ سے صرف چند دن پہلے ہی انہیں اپنی بیماری کی تشخیص ہوئی ہے جس کے باعث انہوں نے لائیو پرفارمنس کے بجائے آرام کرنے اور صحت یاب ہونے کا انتخاب کیا۔



