ٹک ٹاکر ثناء یوسف کے قاتل آزاد، والدہ انصاف کیلئے دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور

اسلام آباد(کھوج نیوز) پاکستان کی ٹک ٹاکر ثناء یوسف کے قتل کو ایک سال ہو گیا جبکہ اس کے قاتل تاحال آزاد گھوم رہے ہیں ، والدہ انصاف کے لئے دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہے۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ثنا یوسف کی والدہ کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں انہوں نے کہا کہ کتنی بار میں نے خودکشی کرنے کی کوشش کی، مجھے اپنی بیٹی کے بغیر نہیں رہنا، میری ایک ہی بیٹی تھی اور وہ بہت بہادر تھی۔ انہوں نے کہا کہ میں روز مرتی ہوں اور روز جیتی ہوں، میں ہر جگہ اپنی بیٹی کے ساتھ ہوتی تھی، 8 ماہ ہوگئے ہیں، ایک سال ہونے والا ہے ابھی تک میری بیٹی کو انصاف نہیں ملا۔ ان کا کہنا تھا کہ میں انصاف چاہتی ہوں، مجرم کو سخت سزا ملے، میری بیٹی کا قصور یہ تھا کہ اس نے مجرم کو ملنے سے منع کردیا تھا، میں چاہتی ہوں کہ انصاف ملے تاکہ باقی لڑکیوں کو بھی امید ہو کہ ثنا کے ساتھ ہمیں بھی انصاف مل سکتا ہے۔



