سوشل ایشوز

ادویات کی قیمتوں میں ہوشر باء اضافہ، مریض خوار ہونے پر مجبور گئے

بلڈ پریشر کے مخصوص دوائی 973روپے سے بڑھ کر 1ہزار 42روپے، کیلشم کی کمی کو پورا کرنے والی دوا اوسینٹ ڈی کی قیمت 262روپے سے 324روپے ہو گئی ہے

اسلام آباد’ جڑانوالہ (آن لائن)ملک کے مختلف شہروں میں بخار، سرد درد، دل کے امراض، ملیریا، جلدی بیماری، آنکھ، کان، دانت اور منہ کے امراض کے علاوہ مختلف ادویات کی قیمت میں بیس فیصد خود ساختہ اضافہ کردیا گیا ہے۔ عام استعمال کے علاوہ اینٹی بائیوٹک اور قوت بخش ادویات کی قیمتوں میں بھی اضافہ کردیا ہے۔

ادویات تاجروں کے مطابق بلڈ پریشر کے مخصوص دوائی 973روپے سے بڑھ کر 1ہزار 42روپے، کیلشم کی کمی کو پورا کرنے والی دوا اوسینٹ ڈی کی قیمت 262روپے سے 324روپے، شوگر کی مرض میں استعمال ہونے والی دوائی گیٹریل دو ملی گرام کا ڈبہ 457روپے سے 507روپے، تک پہنچ گیا ہے 148روپے میں فروخت ہونے والی سی ای سی 1000پلس کا ڈبہ 197روپے، ڈائیکلوران گولیاں 148روپے سے 170روپے، سربیکس بوتل 247روپے سے 267روپے ہو گئی ہے جبکہ ادویات فروخت کرنے والے تاجروں نے پرانے سٹاک کو بھی نئی قیمتوں پر فروخت کرنا شروع کردیاہے قیمتوں میں خود ساختہ طور پر اضافہ کیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button