ایل این جی کی قیمتوں اضافہ، شہریوں کی پریشانی میں اضافہ
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل این جی کی قیمتوں میں 10.11 فیصد تک مزید اضافہ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا
اسلام آباد(کھوج نیوز) آئل اینڈ گیس ریگولیٹر اتھارٹی (اوگرا ) نے ایل این جی کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا ہے جس کے شہریوں کی پریشان میں اضافہ ہوگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی(اوگرا)کی جانب سے ایل این جی کی قیمتوں میں اضافے کا جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق اوگرا نے یکم دسمبر سے ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے۔ نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ سوئی ناردرن کے سسٹم پر ایل این جی 1.32 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی ہوگئی ہے جب کہ سوئی سدرن کے سسٹم پر ایل این جی کی قیمت میں1.42 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کا اضافہ ہوا ہے۔ نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ سوئی ناردرن کے سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت 14.81 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے جس کے باعث سوئی سدرن کے سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت 15.45 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو ہوگئی ہے۔