سوشل ایشوز

ایل پی جی پرنیا ٹیکس،گھریلو کےساتھ کمرشل صارفین پربھی بوجھ ڈال دیا گیا

ایل پی جی پرٹیکس 8 فیصد سے 18 فیصد کرنے کےباعث ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 14 روپےجبکہ سلنڈر 164 روپےمہنگا ہوجائےگا۔

لاہور(کھوج نیوز) ایل پی جی پرٹیکس 8 فیصد سے 18 فیصد کرنے کےباعث ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 14 روپےجبکہ سلنڈر 164 روپےمہنگا ہوجائےگا۔ گھریلو کے ساتھ ساتھ کمرشل صارفین پربھی مزید بوجھ پڑ جائے گا اور حکومت مہنگائی کنٹرول کرنے میں ناکام ہو جائےگی، ملک بھرمیں چھوٹے کھانے پینے کےڈھابےاور تندوربند ہونےسے بےروزگاری بھی بڑھے گی۔

چیئرمین ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرایسوسی ایشن عرفان کھوکھر نے کہا کہ بجٹ میں ایل پی جی امپورٹ ڈیوٹی بڑھانے کا فیصلہ عوام کے ساتھ ظلم ہے، اسٹیک ہولڈرز نے وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھ کر فیصلے پر نظرثانی کی درخواست کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 18فیصد تک ٹیکس کو بڑھانا امپورٹر اور خریدار دونوں کے لیے نقصان دہ ہے، 300 ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیاں درآمدی ایل پی جی پر انحصار کرتی ہیں اور ملکی کھپت کو پورا کرنے کے لیے 60 سے 70فیصد ایل پی جی درآمد کی جاتی ہے۔ چیئرمین ایل پی جی ڈسٹری بیوٹر ایسوسی ایشن نے فیصلے کے خلاف عیدالاضحیٰ سے قبل ہڑتال کی دھمکی دے دی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button