سوشل ایشوز

بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ، شہری آپے سے باہر، گرد سٹیشن پر قبضہ

تمام فیڈرز جاکر بجلی بحال کرائیں گے، علاقہ عمائدین گرڈ اسٹیشن میں بجلی بحال رکھیں گے، ہماری بجلی بند ہوگی،تو سب کی بجلی بندکریں گے: فضل الٰہی

پشاور (کھوج نیوز) ملک کے دیگر شہروں کی طرح پشاور میں بھی بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جہاں بجلی کی بندش سے تنگ شہریوں نے احتجاج کرتے ہوئے گرڈ اسٹیشن پر قبضہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق رکن صوبائی فضل الٰہی کی قیادت میں پشاور کے شہریوں نے بجلی کی لوڈشیڈنگ کیخلاف ہزارخوانی گرڈ اسٹیشن کے باہر احتجاج کیا جہاں احتجاج کے دوران علاقہ عمائدین اور دیگر رہائشی گرڈ اسٹیشن کے اندر موجود رہے۔ رکن صوبائی اسمبلی فضل الٰہی کا کہنا تھا کہ تمام فیڈرز جاکر بجلی بحال کرائیں گے، علاقہ عمائدین گرڈ اسٹیشن میں بجلی بحال رکھیں گے، ہماری بجلی بند ہوگی،تو سب کی بجلی بندکریں گے۔ انہوں نے کہا کہ دیہی علاقوں میں 8 ماہ بعد میٹر لگایا جاتا ہے اور 80 ہزارکا بل بھیج دیا جاتا ہے، کل شیخ محمدی فیڈر بند کروں گا تواسلام آباد تک فیڈر بند ہوجائیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button