سوشل ایشوز

بجلی کےبلوں میں ناجائزٹیکسز،شہری آج بھی سڑکوں پر،دوکانوں کو تالےلگ گئے

بجلی بلوں میں اضافے کے خلاف شاہدرہ کے رہائشیوں نے احتجاج کیا، مظاہرین نے بجلی کے بل جلائے اور مہنگی بجلی کے خلاف نعرے لگائے

لاہور(کھوج نیوز)بجلی کےبلوں میں ناجائزٹیکسز،شہری آج بھی سڑکوں پر،دوکانوں کو تالےلگ گئے رپورٹس کے مطابق لاہور میں بجلی بلوں میں اضافے کے خلاف شاہدرہ کے رہائشیوں نے احتجاج کیا، مظاہرین نے بجلی کے بل جلائے اور مہنگی بجلی کے خلاف نعرے لگائے۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی کی جائے۔ ادھر نوشہرہ میں بجلی کے بلوں میں ٹیکسوں کے خلاف انجمن تاجران نے احتجاج کیا۔

رسالپور میں تاجروں نے بلوں میں اضافی ٹیکسوں کے خلاف احتجاجاً دکانوں کو تالے لگا دیے۔ احتجاج کے باعث نوشہرہ مردان روڈ کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا۔ اس کے علاوہ سرگودھا، کمالیہ، چونیاں اور رحیم یار خان میں بھی احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button