سوشل ایشوز

بجٹ 2024/25:کون کون سی اشیاءکی قیمتوں میں اضافہ ہوگا؟

آئندہ مالی سال کےبجٹ میں سیلزٹیکس میں اضافہ متوقع ہےجس کےپیش نظرچینی، گھی، چائےکی پتی اورمیک اپ کا سامان مہنگا ہونےکا امکان ہے

اسلام آباد (کھوج نیوز )بجٹ 2024/25:کون کون سی اشیاءکی قیمتوں میں اضافہ ہوگا؟عوام کے لئے اہم ترین خبر آگئی ۔رپورٹ کے مطابق آئندہ مالی سال کےبجٹ میں سیلزٹیکس میں اضافہ متوقع ہےجس کےپیش نظرچینی، گھی، چائےکی پتی اورمیک اپ کا سامان مہنگا ہونےکا امکان ہے۔ وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہےجس میں آئندہ مالی سال کےبجٹ کےمختلف پہلوؤں پرغورکیا جا رہا ہے، ای سی سی کےفیصلوں کی توثیق کی جائےگی اور آئندہ مالی سال کےلئےوفاقی بجٹ کل پیش کیا جائےگا۔آئندہ مالی سال کےبجٹ میں سیلزٹیکس کی شرح میں متوقع اضافےکی صورت میں چینی،گھی، چائےکی پتی، نوڈلز،جام جیلی اورمیک اپ کی اشیا ءمہنگی ہونےکا امکان ہے۔ ذرائع کےمطابق چینی پرسیلزٹیکس 18 سےبڑھ کر19 فیصد ہونےسےچینی کےفی کلونرخ میں 5 روپےتک اضافہ ہوسکتا ہے۔اس کےعلاوہ گھی 5 سے 7 روپے، صابن 2 سے 5 روپےاورشیمپو 15 سے 20 روپےمہنگا ہونےکا امکان ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button