سوشل ایشوز

بلین ٹری سونامی پلس شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا

بلین ٹری سونامی، 10 بلین ٹری سونامی کے بعد اب بلین ٹری سونامی پلس کیلیے اقدامات شروع کردیئے گئے

پشاور (کھوج نیوز) خیبرپختونخوا میں بلین ٹری سونامی پلس شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا، صوبہ بھرمیں 5 سالوں کے دوران مزید ایک ارب سے زائد درخت لگائے جائیں گے۔ بلین ٹری سونامی، 10 بلین ٹری سونامی کے بعد اب بلین ٹری سونامی پلس کیلیے اقدامات شروع کردیئے گئے ، خیبر پختونخوا ایکو ٹورازم کا سکوپ بڑھانے پر بھی کام شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، ضم شدہ اضلاع میں بھی مزید شجرکاری کیلیے ہنگامی بنیادوں پراقدامات شروع کردیئے گئے۔ محکمہ جنگلات کے مطابق اس اقدام سے خیبرپختونخوا کو درپیش موسمیاتی تبدیلیوں کے خطرات میں بھی نمایاں کمی آسکے گی، نجی نرسریوں سے بھی پودوں کا حصول شجرکاری مہمات کا حصہ ہونگے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button