سوشل ایشوز

تعلیمی اداروں میں منشیات کا بڑھتا ہوا رحجان،حکومت کی نااہلی کے پول کھلنے لگے

تعلیمی اداروں میں منشیات کا بڑھتا ہوا رحجان نہایت افسوسناک اور خوفناک ہے۔ منشیات کے بڑھتے ہوئے استعمال سے طلباء بے راہ روی کا شکار ہو رہے ہیں

لاہور(کھوج نیوز)تعلیمی اداروں میں منشیات کا بڑھتا ہوا رحجان،حکومت کی نااہلی کے پول کھلنے لگے،رپورٹس کے مطابق  تعلیمی اداروں میں منشیات کا بڑھتا ہوا رحجان نہایت افسوسناک اور خوفناک ہے۔ منشیات کے بڑھتے ہوئے استعمال سے طلباء بے راہ روی کا شکار ہو رہے ہیں اور اپنے اصل مقصد سے ہٹ رہے ہیں۔ لہذا حکومت منشیات کی روک تھام کیلئے ٹھوس اقدامات کرئے۔اس سلسلے میں حکومت پاکستان پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ ملک بھر میں انسداد منشیات مہم اور طلباء سیمینارز کا انعقادکرے جس میں طلباء کو منشیات کے نقصانات اور خوفناک نتائج کے متعلق آگاہی فراہم کرے ۔ اس امر کو پیش نظر رکھا جائے کہ طلباء اور طالبات میں منشیات کے ہولناک اثرات سے متعلق پورے ملک میں قائم تعلیمی اداروں کے طلباء اور طالبات کو آگاہی دینے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں
جس میں لاہور، کراچی، اسلام آباد، فیصل آباد، ملتان، سیالکوٹ، ساہیوال، وہاڑی، قصور، بہاولپور، ڈی جی خان اور دیگرصوبوں کے اضلاع کے تعلیمی اداروں میں بلا تفریق آپریشن کئے جائیں اور طلباء اور طالبات کو منشیات فراہم کرنے والے عناصر کے خلاف سخت کاروائی کی جائے کیونکہ ملک تمام تعلیمی اداروں میں پڑھنے والے طلباء ہماری قوم کا سرمایہ ہیں۔
ہمیں اپنے ان طلباء کو منفی سرگرمیوں میں ملوث ہونے سے بچانا ہے تاکہ یہ پاکستان کے بہتر مستقبل کیلیے امید کی کرن بن سکیں۔مگر افسوس کہ طلباء کیساتھ ساتھ طالبات کی بھی ایک بڑی تعداد نشے کی عادی ہو رہی ہے جس کا حکومت کو فوری ادراک کرنے کی ضرورت ہے۔ اور حکومت کو چاہیے کہ وہ ادارہ جات میں منشیات کی فروخت اور فروغ دینے والوں کی نشاندہی کریں اور ان کو گرفتار کر کے کڑی سے کڑی سزا دیں۔ تاکہ یہ عناصر ملک کے مستقبل کیساتھ کھلواڑبند کریں۔ 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button