سوشل ایشوز

دودھ اورگوشت کی قیمتیں،آئی ایم ایف نےحیران کن مطالبہ کردیا

آئی ایم ایف نےپاکستان سےگوشت اوردودھ کی قیمت طےکرنےکا اختیارڈپٹی کمشنرسے واپس لینےکا مطالبہ کیا ہے

اسلام آباد(کھوج نیوز)دودھ اورگوشت کی قیمتیں،آئی ایم ایف نےحیران کن مطالبہ کردیا۔رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف نےکہا ہےکہ دودھ اورگوشت کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرکے مارکیٹ پر چھوڑ دی جائیں۔ آئی ایم ایف نےپاکستان سےگوشت اوردودھ کی قیمت طےکرنےکا اختیارڈپٹی کمشنرسے واپس لینےکا مطالبہ کیا ہے اورکہا ہےکہ دودھ اورگوشت کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرکےمارکیٹ پرچھوڑ دی جائیں۔حکومت نے آئی ایم ایف کے مطالبے پر مشاورت شروع کر دی ہے۔ قیمتوں کو ڈی ریگولیٹ کرنے سے متعلق سمری ای سی سی کو منظوری کیلیے بھیجی جائیگی۔دوسری جانب وزارت نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ نے قیمتوں کی ڈی کیپنگ پر مشاورت طلب کی ہے۔ پاکستان ڈیری کیٹل اینڈ فارمرز ایسوسی ایشن نے قیمتوں کو ڈی ریگولیٹ کرنے کی کوششوں کا خیر مقدم کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button