سوشل ایشوز

روپےکی قدرپھرلڑکھڑانےلگیں،اشیا خورونوش کی قیمتیں بھی بڑھ جائیں گی؟

پچھلے ایک سے ڈیڑھ ماہ کے دوران پاکستانی کرنسی کے مقابلے ڈالر کی قیمت میں مسلسل کمی کا رجحان دیکھنے میں آیا

لاہور(کھوج نیوز) پچھلے ایک سے ڈیڑھ ماہ کے دوران پاکستانی کرنسی کے مقابلے ڈالر کی قیمت میں مسلسل کمی کا رجحان دیکھنے میں آیا، جس سے سونا اور پیٹرول سمیت اشیا خورونوش کی قیمتوں میں بھی کمی آنا شروع ہوئی تھی۔ لیکن اب ایک بار پھر ڈالر کی قیمت میں اضافہ اور روپے کی قدر لڑکھڑانے لگی ہے، جس سے یہ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اشیا کی قیمتوں میں دوبارہ اضافہ ہو سکتا ہے۔

واضح رہے کہ درآمد شدہ اشیا کی قیمتوں میں فوری طور پر اضافہ نہیں ہوا تھا کیونکہ تمام درآمد شدہ اشیا کی قیمتیں کم ہونے میں کچھ وقت لگتا ہے۔ قیمتوں میں فوری طور پر کمی نہ ہونے کی بنیادی وجہ کارخانوں میں ذخیرہ کیا ہوا وہ مال ہے جسے مہنگے داموں خریدا گیا ہوتا ہے۔ یہاں پر سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ آیا جن درآمد شدہ اشیا کی قیمتوں میں کمی کی توقع ظاہر کی جا رہی تھی، ان میں واقعی کمی ہو گی یا نہیں؟

معاشی ماہر مزمل اسلم نے بات کرتے ہوئے بتایا کہ جب بھی عالمی مارکیٹ میں اشیا کی قیمتوں میں کمی ہوتی ہے تو اس کے اثرات فوری طور پر ہول سیل مارکیٹ میں ظاہر ہوتے ہیں لیکن ریٹیلر کو قیمتیں کم کرنے میں وقت لگتا ہے اور وہ پرانی قیمتوں پر ہی اشیا فروخت کر رہا ہوتا ہے، اس لیے صارفین کو اس کا فائدہ اتنی جلدی نہیں ہوتا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button