سوشل ایشوز
سبزیوں کی قیمت میں کتنا اضافہ ہوا؟مارکیٹ کے من مانے نرخ سامنے آگئے
سبز مرچ کی فی کلو قیمت 240 سے بڑھ کر 280 روپے اور شلجم کی فی کلو قیمت میں 80 سے بڑھ کر 100 روپے ہو گئی۔
کوئٹہ(کھوج نیوز)سبزیوں کی قیمت میں کتنا اضافہ ہوا؟مارکیٹ کے من مانے نرخ سامنے آگئے۔رپورٹ کے مطابق کوئٹہ میں سبزیوں کی قیمت میں اضافہ ہو گیا ہے۔ مارکیٹ ذرائع کے مطابق کوئٹہ میں آلو کی فی کلو قیمت 70 سے بڑھ کر 80 روپے اور بھنڈی کی فی کلو قیمت 240 سے بڑھ کر 260 روپے ہو گئی۔ شہر میں توری کی فی کلو قیمت میں 20 روپے جبکہ پھول گوبھی کی قیمت میں 50 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد توری اور پھول گوبھی 200، 200 روپے کلو ہو گئی۔
ذرائع کے مطابق کوئٹہ میں سبز مرچ کی فی کلو قیمت 240 سے بڑھ کر 280 روپے اور شلجم کی فی کلو قیمت میں 80 سے بڑھ کر 100 روپے ہو گئی۔ مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ شہر میں مختلف کوالٹی کی پیاز 170 سے 200 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہی ہے۔