سوشل ایشوز

سموگ میں اضافہ، پنجاب حکومت نے کتنے دن کیلئے چھٹی کا اعلان کیا؟

جمعرات، جمعہ ،ہفتہ اور اتوار کو مارکیٹس ،ریسٹورنٹس اور سکول بند ہوں گے۔ بیکریاں، فارمیسی اور شادی گھر اس دوران کھلے رہیں گے

لاہور (کھوج نیوز) سموگ کے باعث پنجاب حکومت نے کتنے دنوں کی چھٹی کا اعلان کیا ، اس اعلان کے بعد مارکیٹس، ریسٹورنٹس اور سکول کتنے روز کے لئے بند کیے گئے ہیں؟

تفصیلات کے مطابق نگران وزیر اعلیٰ نے سموگ کے باعث پنجاب بھر میں جمعہ کو چھٹی کا اعلان کردیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ کوشش کررہے ہیں کی فضائی آلودگی میں کمی لائی جاسکے۔ محسن نقوی نے کہا کہ پنجاب میں ماحولیاتی ایمرجنسی نافذ کر رہے ہیں۔ عوام سے گزارش ہے کہ سموگ کے دنوں گھر میں رہیں ۔اقدامات کا مقصد ماحولیاتی آلودگی میں کمی لانا ہے ۔ وزیراعلیٰ پنجاب کہتے ہیں مارکیٹیں صرف ہفتے کوبندرہیں گی۔ریسٹورنٹس ، سینما گھر جمعہ سے اتوار بند رہیں گے۔جمعہ کوٹرانسپورٹ کاپہیہ جام نہیں ہوگا۔جمعہ ،ہفتہ ، اتوار کو پارکس بند اور شادی ہالز کھلے رہیں گے۔دفعہ144کی خلاف ورزی پرسخت ایکشن لیاجائیگا۔لاہور دنیا کا آلودہ شہر بن گیا ۔بھارت میں فصلو ں کے جلانے سے سموگ کی شدت بڑھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی پنجاب میں فصلوں کی باقیات جلانے سے سموگ میں اضافہ ہورہاہے۔آنکھوں اور سانس کی بیماریوں بھی بڑھ رہی ہیں۔ لاہور، گوجرانوالہ، شیخوپورہ، حافظ آباد ،وزیرآباد اور ننکانہ صاحب میں چھٹی ہوگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button