سوشل ایشوز

سندھ میں کتنے لاکھ بچے سکولوں سے باہر ہیں؟ تشویشناک رپورٹ سامنے آگئی

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی تمام پرائمری سکولوں کو بتدریج پوسٹ پرائمری سکولوں میں اپ گریڈ کرنے کی پالیسی پر عمل درآمد کرنے کی ہدایت کر دی

کراچی(کھوج نیوز)سندھ میں کتنے لاکھ بچے سکولوں سے باہر ہیں؟ تشویشناک رپورٹ سامنے آگئی ۔رپورٹ کے مطابق سندھ میں 41 لاکھ بچے سکولوں سے باہر ہیں، سندھ حکومت ان بچوں کی تعلیمی ضروریات کو بہتر طریقے سے پورا کرنے کے لیے غیر رسمی تعلیم کی اتھارٹی بنائے گی۔ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی تمام پرائمری سکولوں کو بتدریج پوسٹ پرائمری سکولوں میں اپ گریڈ کرنے کی پالیسی پر عمل درآمد کرنے کی ہدایت کر دی ۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے41 لاکھ سکول سے باہر بچوں کو واپس سکولوں میں لانے کے حوالے سے ایک اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے محکمہ سکول ایجوکیشن کو ہدایت کی کہ تمام پرائمری سکولوں کو بتدریج پوسٹ پرائمری سکولوں میں اپ گریڈ کرنے کی پالیسی پر عمل درآمد کیا جائے اورسکول چھوڑنے والے بچوں کے تناسب کو کم کر کے انہیں مستقبل رکھنے کے حوالے سے سکولوں کو باہم ایک دوسرے سے روابط بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ایجوکیشن (پی آئی ای)نے جنوری 2024 میں ایک رپورٹ شائع کی جس میں بتایا گیا تھا کہ پاکستان میں 26.2 ملین بچے سکول سے باہر ہیں۔ 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button