سوشل ایشوز

سوشل میڈیا:گھریلو لڑکیاں بھی ہراسانی کا شکار

ذاتی ڈیٹا ہیک کرنے کے ساتھ ساتھ سنگین دھمکیاں دی جاتی ہیں، لڑکیاں ڈری  سہمی زندگی گزارنے پر مجبور ہو گئیں

فیصل آباد (کھوج نیوز) سوشل میڈیا پر گھریلو لڑکیاں بھی ہراسانی کا شکار ہونے لگیں جن کو ذاتی ڈیٹا ہیک کرنے کے ساتھ ساتھ سنگین دھمکیاں دی جاتی ہیں، لڑکیاں ڈری  سہمی زندگی گزارنے پر مجبور ہو گئیں۔

 فیصل آباد میں آن لائن ہراسانی کے بڑھتے واقعات نے لڑکیوں کو ڈپریشن سمیت نفسیاتی عوارض میں مبتلا کرنا شروع کر دیا۔ متاثرہ لڑکی شہلا (فرضی نام) نے بتایا کہ واٹس ایپ پر ملزم نے ان سے رابطہ کیا اور بطور انسپکٹر تعارف کروا کر دوستی کرنے پر مجبور کیا اور دھمکی دی کہ میرے پاس آپ کا سارا واٹس ایپ ڈیٹا ہے، اگر دوستی نہ کی تو میں ان کا غلط استعمال کر سکتا ہوں۔ شہلا نے مزید بتایا کہ ایف آئی اے میں شکایت کی گئی مگر ایک مہینہ گزرنے کے باوجود کوئی اقدام نہیں کیا گیا۔

دوسری متاثرہ لڑکی (دردانہ) نے بتایا کہ ملزم نے ان کا نمبر لیا اور کالز سے تنگ کرنا شروع کر دیا، مطالبہ کیا گیا کہ دوستی کریں ورنہ آپ کی تصاویر ہمارے پاس موجود ہیں ان کو لیک کر دیں گے۔ 

ماہر نفسیات نے بتایا کہ 80 فیصد لڑکیاں آن لائن ہراسانی سے ڈپریشن میں مبتلا ہو جاتی ہیں۔ لڑکیوں کے موبائلز میں موجود ویڈیوز کو ہیک کر کے ان کے غلط استعمال سے غیر مناسب ویڈیوز بنائی جاتی ہیں۔ لڑکیاں ایسا سنگین معاملہ دیکھ کر ڈر جاتی ہیں، خاموش ہو کر سہی ہوئی زندگی گزارنے لگتی ہیں اور ڈپریشن سمیت نفسیاتی عوارض کا شکار ہونے لگتی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button