سوشل ایشوز

سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ، کاروباری حضرات پریشان

سونے کی فی تولہ قیمت 2900 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 44 ہزار روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 2 ہزار 487 روپے کا اضافہ ہوا ہے

کراچی (کھوج نیوز) ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں اچانک بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا جس کے بعد کاروباری حضرات پریشان ہو گئے ہیں جبکہ شہریوں کی پریشانی میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن نے بتایا ہے کہ سونے کی فی تولہ قیمت 2900 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 44 ہزار روپے ہوگئی ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 2 ہزار 487 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد سونا 2 لاکھ 9 ہزار 191 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔ دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 28 ڈالر اضافے سے 2345 ڈالر فی اونس ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button