سوشل ایشوز

شہریوں کیلئے اچھی خبر، آٹے کی قیمتوں میں کتنی کمی ہوئی؟ پتا چل گیا

فائن آٹے کی ریٹیل قیمت 10روپے کمی سے 150روپے کلو ہوگئی، جبکہ ریٹیل میں چکی کا آٹا 10 روپے سستاہوکر 160روپے کلوپرآگیا

لاہور(کھوج نیوز) شہریوں کے لئے اچھی خبر، آسمانوں کو چھوتی ہوئی مہنگائی نیچے آنے لگی، آٹے کی قیمتوں میں کتنی کمی ہوئی؟ نئی قیمتیں سامنے آنے کے بعد سب حیران و پریشان رہ گئے ۔

تفصیلات کے مطابق آٹے کی آسمان سے باتیں کرتی قیمتیں نیچے آنے پرمہنگائی کا طوفان تھمنے لگا۔ مختلف اقسام کے آٹے میں 5روپے سے 10روپے کلوتک کمی واقع ہوگئی۔ اس کے علاوہ فائن آٹے کی ریٹیل قیمت 10روپے کمی سے 150روپے کلو ہوگئی، جبکہ ریٹیل میں چکی کا آٹا 10 روپے سستاہوکر 160روپے کلوپرآگیا۔ دکاندار آٹا سستا ہونے کی وجہ گندم کی قیمتوں میں کمی اور وافرمقدارمیں دیسی اوردرآمدی گندم موجودگی کوقراردیتے ہیں۔ دوسری جانب آٹے کی قیمتوں میں کمی کے باوجود شہری ناخوش دکھائی دیتے ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ آٹے کی فی کلوقیمت 100روپے کلوسے کم ہونی چاہیے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روزگندم کی قیمت میں تقریبا 200 روپے تک کی کمی ہوئی ہے، مارکیٹ میں گندم کی نئی قیمت 4 ہزار 4 سو 25 روپے ہو گئی ہے۔ جس کے بعد 20 کلو کا تھیلا 150 روپے کی کمی ہونے سے 2 ہزار 7 سو روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔ واضح رہے کہ تاجر اور دکانداروں نے امکان ظاہرکیاہے کہ آٹے کی قیمتوں میں مذیدکمی آسکتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button