سوشل ایشوز

عوام کو پٹرول سستا ہونے کا فائدہ ملنے لگا، اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں حیران کن کمی

دال ماش، دال چنا دال مسور کی قیمتوں میں اوسطا آٹھ روپے فی کلو جبکہ ایک ہفتے میں چکن چھتیس روپے، ایل پی جی سلنڈ ر پچاس روپے، چینی تین روپے فی کلو ستی

اسلام آباد(کھوج نیوز) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا جزوی فائدہ عوام کو ملنے لگا۔ گزشہ ایک ہفتے میں دالیں، گھی، ایل پی جی، آٹا اورچکن کی قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ادارہ شماریات کی جانب سے سستے بازار، یوٹیلٹی سٹورز اور چند مخصوص مارکیٹوں سے لیے گئے ڈیٹا میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ملک میں چودہ اشیا مہنگی جبکہ سترہ سستی ہوگئیں ۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے میں آلو، ٹماٹر، انڈے، دال مونگ، نمک، لہسن، گوشت اورسگریٹس سمیت چودہ اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا،، سب سے زیادہ ٹماٹر کی قیمت میں اوسطا تئیس روپے فی کلو اضافہ ہوگیا۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باعث متعدد اقسام کی دالوں کی قیمتوں میں کمی ہوگئی ۔ دال ماش، دال چنا دال مسور کی قیمتوں میں اوسطا آٹھ روپے فی کلو تک کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ ایک ہفتے میں چکن چھتیس روپے، ایل پی جی سلنڈ ر پچاس روپے، چینی تین روپے فی کلو ستی ہوگئی ۔ آٹے کا بیس کلو تھیلا پینتالیس روپے سستا ہوا جس کے بعد اس کی نئی قیمت ستائیس سو چھ روپے تک پہنچ گئی۔ اس دوران چاول، پیاز، چینی، گڑ اور کیلے کی قیمتوں میں بھی کمی ہوگئی۔ ادارہ شماریات کے مطابق سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں 29.65اضافہ جبکہ ہفتہ وار بنیادوں پر 0.33فیصد کمی بھی ہوگئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button