سوشل ایشوز

عوام کیلئے بری خبر، ادویات کی قیمتوں میں کتنا اضافہ ہوگا؟ چونکا دینے والی خبر آگئی

262ادویات کی قیمتوں میں 15سے 125فیصد تک اضافے کی منظوری کا امکان ' یوریا کھاد کی درآمد پر پیشرفت کا جائزہ لیا جائے گا

اسلام آباد(کھوج نیوز) عوام کیلئے بری خبر، ادویات کی قیمتوں میں کتنا اضافہ ہوگا؟ چونکا دینے والی خبر آگئی ‘ اقتصادی رابطہ کمیٹی کی جانب سے ادویات کی قیمتوں میں 15سے 125فیصد اضافے کی منظوری کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر کی زیرصدارت ای سی سی کا اجلاس جاری ہے،وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ ای سی سی اجلاس میں 5نکاتی ایجنڈیر پر غور کیا جا رہا ہے ،262ادویات کی ریٹیل قیمت میں اضافے سے متعلق سمری اجلاس میں پیش کی جائے گی۔ اجلاس میں 262ادویات کی قیمتوں میں 15سے 125فیصد تک اضافے کی منظوری کا امکان ہے، اس کے علاوہ ربیع سیزن2023کیلئے یوریا کھاد کی درآمد پر پیشرفت کا جائزہ لیا جائے گا، سندھ اور پنجاب کیلئے گندم کی خریداری کیلئے کیش کریڈٹ سے متعلق سمری پر غور کیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button