سوشل ایشوز

غریبوں کیلئے بڑی خوشخبری ، سونے کی قیمتوں میں حیران کن کمی

ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 200 روپے کی کمی ہوئی جس کے بعد سونا 2 لاکھ 40 ہزار روپے کا ہوگیا ہے: پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن

کراچی( کھوج نیوز) غریبوں کے لئے بڑی خوشخبر ی سامنے آئی ہے کیونکہ آج کی تاریخ میں سونے کی قیمتوں میں حیران کن کمی واقع ہوئی ہے جس کے بعد شہریوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 200 روپے کی کمی ہوئی جس کے بعد سونا 2 لاکھ 40 ہزار روپے کا ہوگیا ہے۔ ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونا 172 روپے کی کمی کے بعد 2 لاکھ 5 ہزار 761 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔ دوسری جانب عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کا بھاؤ 5 ڈالر کم ہوکر 2333 ڈالر فی اونس ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button