سوشل ایشوز

قربانی کے جانور فروخت کرنے پر پابندی عائد کردی گئی

قربانی کے جانور صرف مختص کی گئی 8 مویشی منڈیوں میں فروخت ہوں گے۔ لاہور کی شاہراہوں اور گلی کوچوں میں قربانی کے جانور فروخت کرنے پر 20 جون تک پابندی عائد کی گئی ہے

لاہور(کھوج نیوز ) صوبائی دارالحکومت میں منڈیوں کےسوا دیگرمقامات پر قربانی کے جانور فروخت کرنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ ترجمان کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب نے لاہورکی شاہراہوں اور گلی کوچوں میں قربانی کے جانور فروخت کرنے پر دفعہ 144 لگا دی ہے، جس کے تحت صوبائی دارالحکومت میں قربانی کے جانور فروخت کرنے کے لیے مختص کی گئی 8 مویشی منڈیوں کے سوا دیگر مقامات پر خرید و فرخت پر پابندی لگا دی گئی ہے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق قربانی کے جانور صرف مختص کی گئی 8 مویشی منڈیوں میں فروخت ہوں گے۔ لاہور کی شاہراہوں اور گلی کوچوں میں قربانی کے جانور فروخت کرنے پر 20 جون تک پابندی عائد کی گئی ہے۔ دفعہ 144 کا نفاذ امن و امان کے قیام اور ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ڈپٹی کمشنر لاہور نے عوامی مفاد میں دفعہ 144 کے نفاذ کی سفارش کی تھی۔شاہ پور کانجراں، ایل ڈی اے سٹی ڈیفنس روڈ، برکی روڈ پیراگون، سگیاں روڈ، سپورٹس کمپلیکس اڈا رکھ، این ایف سی ملتان روڈ، رائیونڈ سندر روڈ اور نیو کنگ لین سوسائٹی میں مختص منڈیاں پابندی سے مستثنیٰ ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button