سوشل ایشوز

لاہور، خوفناک حادثہ، آئل ٹینکر میں آگ لگنے سے متعدد گاڑیاں جل کر خاکستر

واقعے کے بعد ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور کارروائی کرتے ہوئے آئل ٹینکر میں لگی آگ اور دیگر متاثرہ گاڑیوں پر قابو پالیا

لاہور(کرائم رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور کے علاقہ شیرانوالہ گیٹ کے قریب خوفناک حادثہ پیش آیاد جس میں آئل ٹینکر میں آگ لگی گئی جس سے متعدد گاڑیاں جل کر خاکستر ہو گئیں۔

تفصیلات کے مطابق ریسکیو حکام کا کہنا تھا کہ واقعہ شیرانوالہ گیٹ کے قریب پیش آیا جہاں پیٹرول پمپ پر آئل بھرتے ہوئے آئل ٹینکر میں آگ لگ گئی۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ آگ لگنے سے پیٹرول پمپ کے قریب کھڑی متعدد گاڑیاں جل گئیں۔ واقعے کے بعد ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور کارروائی کرتے ہوئے آئل ٹینکر میں لگی آگ اور دیگر متاثرہ گاڑیوں پر قابو پالیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button