ماہ اکتوبر میں مہنگائی کی شرح میں کتنا اضافہ ہوا؟ رپورٹ آگئی
اکتوبر میں مہنگائی میں ایک اعشاریہ آٹھ فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا،رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ میں مہنگائی کی شرح 28.48 فیصد تک پہنچ گئی
اسلام آباد(کھوج نیوز) ماہ اکتوبر میں مہنگائی کی شرح میں کتنا اضافہ ہوا؟ ادارہ شماریات کی رپورٹ سامنے آنے کے بعد ملک بھر کی عوام ہکا بکا رہ گئی۔
ادارہ شماریات کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اکتوبر میں مہنگائی میں ایک اعشاریہ آٹھ فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا،رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ میں مہنگائی کی شرح 28.48 فیصد تک پہنچ گئی جبکہ اکتوبر میں مہنگائی کی شرح 26.89 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ اکتوبر میں شہری علاقوں میں مہنگائی کی شرح میں 1.07 فیصد ،دیہی علاقوں میں 1.10 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ادارہ شماریات کے مطابق اکتوبر میں پیاز کی قیمت میں 38.71 فیصد،تازہ سبزیوں کی قیمت میں 17.74 فیصداضافہ ہوا۔ پھل 6.49 فیصد، انڈے 6.05 فیصد مہنگے ہوئے جبکہ آلو کی قیمت 3.72 فیصد اور مچھلی کی قیمت میں 3 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ایک ماہ میں چینی کی قیمت میں 10.23 ،ٹماٹر 3.11 ، دال مونگ 2.05 ،آٹا 1.87 اور تازہ دودھ 1.73 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔