سوشل ایشوز
ملتان کی ضلعی انتظامیہ نےوزیراعلیٰ پنجاب کے احکامات ہوا میں اُڑادئیے،روٹی کی قیمت کم نا ہو سکی
ملتان میں روٹی کی قیمت میں کمی نہیں لائی جاسکی ہے اور شہر میں سادہ روٹی تاحال 15 روپے میں مل ررہی ہے
لاہور(کھوج نیوز) ملتان کی ضلعی انتظامیہ نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایات کو ہوا میں اُڑا دیا۔کھوج نیوز رپورٹ کے مطابق ملتان میں روٹی کی قیمت میں کمی نہیں لائی جاسکی ہے اور شہر میں سادہ روٹی تاحال 15 روپے میں مل ررہی ہے ،۔شہریوں کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ تندور مالکان سے ملی بگھت کے ساتھ روٹی مقررہ نرخ 13 روپے کی بجائے 15 روپے میں فروخت کروارہی ہے۔