سوشل ایشوز

ملک بھر میں گرمی اور بجلی کی لوڈشیڈنگ ، شہری دوہرے عذاب کا شکار

کئی شہروں میں پارہ 50 ڈگری کے قریب پہنچ گیا، دادو، لاڑکانہ، تربت اور سبی میں آج سب سے زیادہ 49 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کی گیا

کراچی(کھوج نیوز) کراچی میں گرمی میں بجلی کی لوڈشیڈنگ سے شہری دوہرے عذاب کا شکار ہیں جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں14 سے 16 گھنٹے کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں شدید گرمی کی لہر جاری ہے، کئی شہروں میں پارہ 50 ڈگری کے قریب پہنچ گیا، دادو، لاڑکانہ، تربت اور سبی میں آج سب سے زیادہ 49 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کی گیا۔ گرمی میں بجلی کی لوڈشیڈنگ سے شہریوں کاجینا محال ہوگیا ہے، کراچی کے مختلف علاقوں میں14 سے 16 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ جاری ہے۔ جامشورو میں16 گھنٹے سے زائد لوڈ شیڈنگ کے خلاف شہریوں نے حیسکو آفس کے باہر احتجاج کرتے ہوئے غیر اعلانی لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔ دوسری جانب خیبر پختونخوا حکومت نے بجلی لوڈ منیجمنٹ پلان جاری کر دیا ہے جس کے مطابق لائن لاسز والے 50 فیڈرز پر لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 18 گھنٹے ہوگا۔اس کے علاوہ لاہور ضلع کے ہائی لاسز فیڈرز اور چھوٹے شہروں میں 3 سے 5 گھنٹے بجلی بند کی جا رہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button