سوشل ایشوز

ملک میں مہنگائی کی لہر میں کمی ہوئی یا اضافہ؟ اعدادو شمار سامنے آگئے

رواں ہفتے میں کچھ اشیا مہنگی ہوگئیں، آلو کی فی کلو قیمت میں 1 روپے 28 پیسے ، بیف 10 روپے تک اور مٹن 20 روپے تک فی کلو مہنگا ہوا: ادارہ شماریات

اسلام آباد(کھوج نیوز) ملک بھر میں مہنگائی کی لہر میں کمی ہوئی یا اضافہ؟ اس حوالے سے ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی سے متعلق رپورٹ جاری کر دی اور اعدادو شمار بھی جاری کر دیئے۔

تفصیلات کے مطابق ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی سے متعلق رپورٹ جاری کرتے ہوئے بتایا کہ ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں 1 اعشاریہ 06 فیصد کی کمی دیکھی گئی۔ رواں ہفتے میں کچھ اشیا مہنگی ہوگئیں،، آلو کی فی کلو قیمت میں 1 روپے 28 پیسے ، بیف 10 روپے تک اور مٹن 20 روپے تک فی کلو مہنگا ہوا،دال چنا فی کلو 3 روپے انڈے فی درجن 2 روپے،،زندہ مرغی فی کلو 1 روپے تک اور دہی 27 پیسے مہنگا ہوا ۔ ایک ہفتے میں ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 27 روپے ،پیاز کی فی کلو قیمت 27 روپے، لہسن فی کلو 46 روپے تک سستا ہوا۔ سالانہ بنیادوں پر ہفتہ وار مہنگائی کی مجموعی شرح 21.22 فیصد پر آگئی رواں ہفتے 20 اشیا مہنگی،16 کی قیمتیں کم ہوئیں، ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں 15 اشیا کی قیمتوں میں استحکام بھی رہا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button