سوشل ایشوز

ملک میں ڈالر اور سونے کے بعد پیاز کی قیمتوں کو بھی پر لگ گئے

اسلام آباد میں پیاز 320، راولپنڈی میں 310 اور سیالکوٹ میں 270 روپے فی کلو جبکہ پشاور میں 280 روپے اور خضدار میں 250 روپے فی کلو تک ہے

لاہور(کھوج نیوز) ملک بھر میں ڈالر اور سونے کی اونچی اڑان کے بعد پیاز کی قیمتوں کو بھی پر لگ گئے ہیں جس کے بعد محنت مزدوری کر کے بمشکل گھر کا خرچہ چلانے والے سر پکڑ کر بیٹھ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ادارہ شماریات کے دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ اسلام آباد میں پیاز 320، راولپنڈی میں 310 اور سیالکوٹ میں 270 روپے فی کلو ہے جبکہ پشاور میں 280 روپے اور خضدار میں 250 روپے فی کلو تک ہے۔ ادارہ شماریات نے بتایاکہ کراچی،لاہور اور گوجرانوالا میں پیازکی فی کلوقیمت 240 روپے تک ہے، فیصل آباد، سرگودھا،ملتان اور بہاولپورمیں پیازفی کلو قیمت220روپے ہے۔ ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ کوئٹہ، سکھر اور لاڑکانہ میں بھی پیاز کی فی کلو قیمت220 روپے تک ہے جبکہ حیدرآباد اور بنوں میں پیاز200 روپے کلو فروخت ہورہی ہے۔ ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتے پیاز کی زیادہ سے زیادہ فی کلو قیمت 260 روپے تک تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button