سوشل ایشوز

موٹروے زیادتی کیس ، خاتون کا بیان، پولیس کو لینے کے دینے پڑ گئے

زیادتی کے الزام پر موٹروے پولیس افسر کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا گیا ہے اور خاتون کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے: پولیس

ڈسکہ(مانیٹرنگ ڈیسک، نمائندہ کھوج نیوز) موٹروے زیادتی کیس ، خاتون کا بیان، پولیس کو لینے کے دینے پڑ گئے ‘ دو روز قبل سیالکوٹ لاہور موٹروے پر خاتون سے مبینہ زیادتی کے واقعے میں متاثرہ خاتون نے بیان بدل لیا۔

تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہنا تھا کہ زیادتی کے الزام پر موٹروے پولیس افسر کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا گیا ہے اور خاتون کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق واقعہ دو روز قبل پیش آیا تھا، زیادتی کا الزام لگانے والی خاتون نے مجسٹریٹ کے سامنے 164 کا بیان دے دیا جس میں اس نے زیادتی کا الزام واپس لے لیا۔ پولیس کے مطابق خاتون نے مجسٹریٹ کے سامنے کہا کہ میرے ساتھ کچھ بھی نہیں ہوا یہ جھوٹا مقدمہ ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button