سوشل ایشوز

مہنگائی کا جن بے قابو، پیاز سمیت دیگر سبزیوں کی قیمتیں ڈبل ہو گئیں

چند دنوںمیں ادرک کی قیمت 1200 روپے فی کلو ، میتھی کی قیمت 650 روپے، مٹر کی قیمت 700 روپے فی کلو تھی، دس کلو آٹے کا تھیلا 1420 روپے پر خریدا گیا

لاہور(سپیشل رپورٹر) صوبہ پنجاب کے دارلحکومت لاہور میں پیاز، دیگر سبزیوں اور اشیا کی قیمتوں میں مزید اضافہ رونما ہوگیا ‘ جس کے بعد مختلف سبزیوں کی قیمتیں ڈبل ہو گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق لاہور شہر میں گزشتہ دو ہفتوں کے دوران مہنگائی نے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ہیں، جہاں پر پیاز کی قیمت جو کہ پیچاس روپے فی کلو تھی، اب سو روپے فی کلو پر پہنچ گئی ہے۔ خوراک اشیائے کی بڑھتی قیمتیں اب متوسط طبقے کے لوگوں کی پہنچ سے باہر ہو رہی ہیں۔ ذرائع کے مطابق چند روزوں میں ادرک کی قیمت 1200 روپے فی کلو پر پہنچ گئی، میتھی کی قیمت 650 روپے، مٹر کی قیمت 700 روپے فی کلو تھی، دس کلو آٹے کا تھیلا 1420 روپے پر خریدا گیا جبکہ چینی کی قیمت 160 روپے فی کلو تک پہنچ گئی۔ شہریوں کے مطابق ہر روز استعمال ہونے والی سبزیوں، چاول، آٹا اور چینی کی قیمتیں تبدیل ہوتی رہی ہیں، ایک ہفتے کے دوران مہنگائی نے ایسا اضافہ کیا ہے کہ ہر شخص پریشانی میں ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button