سوشل ایشوز

مہنگائی کا جن بے قابو، 30 کی روٹی 35 روپے کا نان، نان بائیوں کا اعلان

ٹیکسوں کے باعث آٹے کی قیمتوں میں اضافے کے بعد نان بائیوں نے روٹی کی قیمت 30 جبکہ پراٹھے کی قیمت 60 روپے مقرر کرنے کا اعلان کردیا

لاہور(جنرل رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک) مہنگائی کا جن بے قابو، 30 کی روٹی 35 روپے کا نان، نان بائیوں نے اعلان کرتے ہوئے غریب عوام سے دو وقت کی روٹی بھی چھین لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ٹیکسوں کے باعث آٹے کی قیمتوں میں اضافے کے بعد نان بائیوں نے روٹی کی قیمت 30 جبکہ پراٹھے کی قیمت 60 روپے مقرر کرنے کا اعلان کردیا۔ ٹیکسوں میں اضافہ لاگو ہوتے ہی اوپن مارکیٹ میں آٹا اور چینی کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ ہوگیا ہے ایک ہفتہ میں تیسری مرتبہ آٹا قیمت بڑھنے کے بعد نان بائی ایسوسی ایشن نے 20 جولائی سے روٹی اور نان کی قیمت میں پانچ پانچ روپے اضافہ کا اعلان کر دیا ہے۔

اوپن مارکیٹ میں سرخ آٹے کی 79 کلو کی بوری اضافہ کے ساتھ 12300 روپے جبکہ فائن آٹا اور میدے کی بوری 12550 روپے اور 20 کلو آٹے کا تھیلہ2950 روپے پندرہ کلو آٹے کا تھیلہ بڑھا کر2300 روپے کر دیا گیا۔ کریانے کی دکانوں میں میں آٹا 155 سے 160 روپے کلو چکیوں پر آٹا170سے 175روپے کلو فروخت ہونے لگا ہے جبکہ چینی پرچون میں140 روپے کلو کر دی گئی ہے، ان دونوں بنیادی اشیائے ضروریہ کی قیمت میں اضافہ سے شہریوں کی چیخیں نکلنے لگی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button