سوشل ایشوز

مہنگائی کا جن پھر بے قابو، 15اشیاء کی قیمتوں میں حیران کن اضافہ

ایک ہفتے کے دوران مہنگائی میں 1.16 فیصد اضافہ ہوا جس کے بعد سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 42.68 فیصد ہوگئی: ادارہ شماریات کی رپورٹ

اسلام آباد(کھوج نیوز) ادارہ شماریات نے ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کے اعداد وشمار جاری کر دیئے ہیں جس کے مطابق مہنگائی کا جن پھر بے قابو ہو گیا اور 15اشیاء کی قیمتوں میں حیران کن اضافہ ہوا۔

تفصیلات کے مطابق ادارہ شماریات کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایک ہفتے کے دوران مہنگائی میں 1.16 فیصد اضافہ ہوا جس کے بعد سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 42.68 فیصد ہوگئی۔ ادارہ شماریات نے بتایاکہ 15 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ، 14 میں کمی اور 22 میں استحکام رہا۔ ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ پیاز 8.4 فیصد، انڈے 2.5، بجلی 2 فیصد اور دال مونگ ایک فیصد مہنگی ہوگئی جبکہ گزشتہ ہفتے چینی، دال مسور، کیلے کے بھی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتے ٹماٹر 9.8 فیصد، آلو 4.3 اور مرغی 3 فیصد، چائے کی پتی 2.6 فیصد، ڈیزل 2.3 فیصد اور چاول 2 فیصد سستے ہو گئے، اس کے علاوہ گھی، کوکنگ آئل، آٹا، دال، چنا کی قیمت میں معمولی کمی ہوئی.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button