سوشل ایشوز
میو اسپتال کے بچہ وارڈ میں آگ، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
ریسکیو نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا' ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ آگ سے کسی قسم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
لاہور(کھوج نیوز) لاہور کے میو اسپتال کے بچہ وارڈ میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی، لیکن تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں آئی جبکہ آگ پر جلد ہی قابو پا لیا گیا تھا۔
بتایا گیا ہے کہ ریسکیو 1122کے مطابق لاہور کے میو اسپتال کے بچہ وارڈ میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا ہے، آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔ ریسکیو نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ آگ سے کسی قسم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔