سوشل ایشوز

نمونیا سے 36بچوں کی اموات، بچوں کی چھٹیوں میں اضافہ کا اعلان

پنجاب بھر کے سکولوں میں 31 جنوری تک صبح کی اسمبلی پر پابندی لگا دی گئی، پہلی کلاس کے سکولوں کو ایک ہفتے کیلئے بند کرنے کا حکم دیدیا

لاہور(کھوج نیوز) نگراں وزیراعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی نے نمونیا کے باعث 36 بچوں کی اموات کا نوٹس لیتے ہوئے سکولوں میں بچوں کی چھٹیوں میں مزید اضافہ کا اعلان کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب میں نمونیہ سے 36 بچوں کی اموات کے معاملے پر نگراں وزیراعلیٰ سید محسن نقوی نے چلڈرن ہسپتال میں ہنگامی اجلاس کیا۔ انہوں نے پہلی کلاس کے سکولوں کو ایک ہفتے کیلئے بند کرنے کا حکم دیدیا۔ اجلاس میں بڑا فیصلہ کرتے ہوئے پنجاب بھر کے سکولوں میں 31 جنوری تک صبح کی اسمبلی پر پابندی لگا دی ہے۔ اعلیٰ سطح اجلاس میں نموینہ سے بچاو اور احتیاطی تدابیر کے بارے طویل مشاورت کی گئی،ساتھ ہی اہم فیصلے کیے گئے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے نمونیہ سے36 بچوں کی ہلاکت کا سخت نوٹس لیتے ہوئے پنجاب بھر میں رواں ماہ بچوں کے امتحانات ملتوی کرنیکافیصلے پر غور بھی کیا۔

اجلاس میں محسن نقوی نے پہلی کلاس کے سکولوں کو ایک ہفتے کیلئے بند کرنے کا حکم دیا۔ انہوں نے بچوں ،بڑی عمر کیافراد کی نمونیہ سے بچاو کی ویکسی نیشن کرنے کا حکم بھی دیا۔محسن نقوی نے کہا کہ ہر 10میں سے 8بچے نمونیہ کا شکار ہیں ،چھ ماہ سیکم عمر بچوں میں اموات کی تعداد زیادہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سوشل وقومی میڈیا پر فوری نمونیہ سے بچاو کی مہم چلائی جائے۔ بچوں اور بڑوں کو گرم کپڑے ،غذائیت سے بھرپور خوراک استعمال کرنی چاہیے، جس بچے کو نمونیہ ہے اسے سکول آنے سے روکا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button