سوشل ایشوز

وزیراعظم شہباز شریف کا تابڑ توڑ ایکشن، یوٹیلیٹی سٹورز نے بھی قبلہ درست کر لیا

یوٹیلیٹی اسٹورز نے وزیراعظم پیکیج کے تحت 35 ہزار میٹرک ٹن چینی کی خریداری کے لیے ٹینڈر جاری کردیا ' 10جون کو بولیاں طلب کی گئی ہیں

اسلام آباد(کھوج نیوز) وزیراعظم میاں شہباز شریف کے تابڑ توڑ ایکشن کے خوف سے یوٹیلیٹی سٹورز بھی حرکت میں آگئی جس کے بعد انتظامیہ نے اپنا قبلہ درست کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز نے وزیراعظم پیکیج کے تحت 35 ہزار میٹرک ٹن چینی کی خریداری کے لیے ٹینڈر جاری کردیا ہے۔ ٹینڈر کے تحت 10 جون کو بولیاں طلب کی گئی ہیں، بولیاں اسی روز ہی کھولی جائیں گی۔ ذرائع یوٹیلیٹی اسٹورز کے مطابق وزیراعظم پیکج کے تحت دستیابی کے لیے مزید چینی خریدنیکا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یوٹیلیٹی اسٹورز نے چند روز قبل ہی وزیراعظم پیکج کے تحت10 ہزار ٹن چینی خریدی تھی۔

یوٹیلیٹی اسٹورز حکام کا کہنا ہے کہ بی آئی ایس پی صارفین کے لیے چینی کی فی کلو قیمت 109 روپے مقرر ہے جب کہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر عام صارفین کے لیے چینی کی فی کلو قیمت 155 روپے مقرر ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز نے 141 روپے 20 پیسیفی کلو کے حساب سے چینی خریدی تھی۔ اخراجات ملاکر کارپوریشن کو فی کلو چینی تقریبا 156 روپے میں پڑی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button