سوشل ایشوز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے تابڑ توڑ ایکشن،روٹی،نان کےبعد بریڈ کی قیمت میں 70 روپےکی کمی آگئی

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی ہدایت پربریڈ کی قیمتوں میں بھی نمایاں کمی کردی گئی،ڈی سی لاہور رافعہ حیدرکا کہنا ہےکہ بریڈ کی قیمتوں میں 50سے 70روپے تک کمی کی گئی ہے

لاہور(کھوج نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے تابڑ توڑ ایکشن،روٹی،نان کےبعد بریڈ کی قیمت میں 70 روپےکی کمی آگئی ۔رپورٹ کے مطابق حکومتی اقدامات کے باعث روٹی اور نان کے بعد بریڈ کی قیمت میں بڑی کمی ہوگئی۔ کھوج نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی ہدایت پربریڈ کی قیمتوں میں بھی نمایاں کمی کردی گئی،ڈی سی لاہور رافعہ حیدرکا کہنا ہےکہ بریڈ کی قیمتوں میں 50سے 70روپے تک کمی کی گئی ہے،بریڈ کی نئی قیمتوں پر فی الفور عملدرآمد ہوگا،ڈی سی لاہور نے کہاکہ 750گرام بریڈ کی قیمت 220روپے سے کم کرکے 180روپے مقررکی گئی جبکہ چھوٹی 400گرام بریڈ کی زیادہ سے زیادہ قیمت 95روپے ہو گی ،400گرام والی بریڈ کی قیمت 140سے کم کرکے 95روپے کردی گئی،رافعہ حیدر کا کہنا ہے کہ گندم کی قیمت میں کمی کے اثرات تمام ذیلی اشیا پر آ رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button