سوشل ایشوز

وفاقی دارالحکومت میں روٹی اورنان کی نئی قیمتیں سامنےآگئیں

شہری علاقوں میں روٹی 18 اور نان 22 روپے جبکہ دیہی علاقوں میں روٹی 16 اور نان 20 روپے میں فروخت ہوگا

اسلام آباد (کھوج نیوز)وفاقی دارالحکومت میں روٹی اورنان کی نئی قیمتیں سامنےآگئیں۔رپورٹ کے مطابق اسلام آباد کے شہری علاقوں میں روٹی 18 اور نان 22 روپے جبکہ دیہی علاقوں میں روٹی 16 اور نان 20 روپے میں فروخت ہوگا، ضلع انتظامیہ کے نمائندے نے نئی قیمتوں سے متعلق عدالت کو آگاہ کردیا۔

رپورٹ کےمطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں روٹی اور نان کی نئی متفقہ قیمتوں کے تعین کے بعد دائر درخواست واپس لے لی گئی۔ ضلعی انتظامیہ اور سرکاری وکیل نے نئی قیمتوں سے عدالت کو آگاہ کردیا۔اسلام آباد کے شہری علاقوں میں روٹی کی قیمت 18 اور نان کی قیمت 22 روپے جبکہ دیہی علاقوں میں تنوروں پر روٹی 16 اور نان 20 روپے میں ملے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button