سوشل ایشوز

پاکستان؛200سےزائد ادویات مارکیٹ سےغائب،مریض رُل گئے

پیداواری اخراجات میں اضافے اور درآمد میں کمی کے باعث مختلف امراض کےعلاج میں استعمال ہونے والی 200 سے زائد ادویات کی قلت کا سامنا ہے

اسلام آباد(کھوج نیوز) پاکستان؛200سےزائد ادویات مارکیٹ سےغائب،مریض رُل گئے۔ذرائع کے مطابق پیداواری اخراجات میں اضافے اور درآمد میں کمی کے باعث مختلف امراض کےعلاج میں استعمال ہونے والی 200 سے زائد ادویات کی قلت کا سامنا ہے۔ ذرائع کے مطابق مارکیٹ میں مقامی اور درآمد شدہ 200 سے زائد ادویات کی قلت کا سامنا ہے جن میں مختلف ویکسینز، بائیولوجیکل پروڈکٹس کے علاوہ ٹی بی اور خون پتلا کرنے والی ادویات بھی شامل ہیں۔

پاکستان فارماسیوٹیکل مینوفیکچررزایسوسی ایشن کے مطابق پیداواری اخراجات میں اضافے کی وجہ سے درجنوں ادویات نہیں بنائی جا رہیں۔ پاکستان کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ قیمتیں بڑھنے کے سبب امپورٹرزبھی بیرون ملک سے ادویات نہیں منگوا رہے۔ طبی ماہرین کے مطابق ادویات کے بحران کے باعث مارکیٹ میں اسمگلڈ اور جعلی ادویات فراہم کی جارہی ہیں۔

ڈریپ حکام کا کہنا ہے کہ مختلف وجوہات کی بنا پرامریکا اور یورپی ممالک میں ادویات کی عدم دستیابی معمول کی بات ہے۔ ہارڈ شپ کیسز کے طور پر 220 سے زائد ادویات کی قیمتیں بڑھانے کی تجویز وزارت صحت کو دی ہے، نئی ادویات کو ترجیحی بنیادوں پر رجسٹریشن دے کر اس مسئلے کو حل کر رہے ہیں۔ 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button