سوشل ایشوز

پاکستان ریلوے کی نجکاری ہو گی یا نہیں؟ ریلوے ترجمان کا مؤقف سامنے آگیا

پاکستان ریلوے کی نجکاری نہیں کی جا رہی، وزارت ریلوے نے سی ای او ر یلوے کو نجکاری سے متعلق کوئی مراسلہ نہیں لکھا ہے: ترجمان ریلوے

لاہور(کھوج نیوز) پاکستان ریلوے کی نجکاری ہو گی یا نہیں؟ اس حوالے سے ریلوے ترجمان کا مؤقف سامنے آگیا ہے جس کے بعد ملک بھر میں پھیلی ہوئی افواہیں دم توڑ گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ریلوے کے ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان ریلوے کی نجکاری نہیں کی جا رہی، وزارت ریلوے نے سی ای او ر یلوے کو نجکاری سے متعلق کوئی مراسلہ نہیں لکھا ہے۔ ترجمان ریلویکا کہنا ہے کہ پاکستان ریلوے کی آمدن اس وقت تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے، اس سال 85 ارب روپے سے زیادہ ریونیو حاصل کریں گے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ ریلوے میں سرمایہ کاری لانے کی حوصلہ افزائی کی جائیگی، بعض منصوبے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت جاری رکھے جائیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button