سوشل ایشوز

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران زبردست تیزی

اسٹاک ایکسچینج میں دوسرے کاروباری سیشن کے دوران مزید تیزی دیکھنے میں آئی اور انڈیکس مجموعی طور پر ایک ہزار سے زائد پوائنٹس کے اضافے سے 74 ہزار کی سطح عبور کرگیا

کراچی(کھوج نیوز) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران زبردست تیزی دیکھی جارہی ہے۔ 100 انڈیکس 55 پوائنٹس اضافے سے 73141پر چلا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کا مثبت آغاز ہوا اور 100 انڈیکس 55 پوائنٹس اضافے سے 73141 پر چلا گیا جب کہ کاروبار کے دوران انڈیکس 833 پوائنٹس اضافے سے 73918 پر گیا۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں دوسرے کاروباری سیشن کے دوران مزید تیزی دیکھنے میں آئی اور انڈیکس مجموعی طور پر ایک ہزار سے زائد پوائنٹس کے اضافے سے 74 ہزار کی سطح عبور کرگیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button