سوشل ایشوز

پاکستان میں رواں سال کا پانچواں پولیو کیس رپورٹ

وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ہم پولیو کے خلاف جنگ میں پارٹنرز کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔ حکومت وائرس کے خاتمے کے لیے ایمرجنسی بنیادوں پر تمام تر ضروری اقدامات کو یقینی بنارہی ہے۔

کراچی(ویب ڈیسک) پاکستان میں رواں سال کا پانچواں پولیو کیس رپورٹ ہوا ہے۔ ترجمان وزارت صحت کے مطابق کراچی کے ضلع شرقی میں 31 ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ جس کے بعد پاکستان میں رواں سال پولیو کیسز کی تعداد 5 ہوگئی ہے۔ ترجمان وزارت صحت نے بتایا ہے کہ متاثرہ بچے کا تعلق یونین کونسل گجرو سے ہے، جہاں سے رواں سال کا چوتھا کیس بھی رپورٹ ہوا تھا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ پولیو ایک موقع پرست وائرس ہے جو خاص طور پر کم قوت مدافعت والے بچوں کو نشانہ بناتا ہے۔ یہ وائرس ایسے علاقوں میں حملہ کرتا ہے جہاں صحت کی سہولیات، غذائیت، صفائی کا نظام اور ویکسی نیشن کے ریٹ کم ہوں۔

ترجمان وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ہم پولیو کے خلاف جنگ میں پارٹنرز کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔ حکومت وائرس کے خاتمے کے لیے ایمرجنسی بنیادوں پر تمام تر ضروری اقدامات کو یقینی بنارہی ہے۔ ترجمان نے کہاکہ ہائی رسک ایریاز میں جہاں وائرس موجود ہے اعلیٰ معیار کی انسداد پولیو مہم کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ علما کرام، سول سوسائٹی اور میڈیا ملک سے پولیو کے خاتمے میں اپنا اہم کردار ادا کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button