سوشل ایشوز

پنجاب بھر میں موسم گرما کی چھٹیوں کا اعلان، تاریخ بھی سامنے آگئی

پنجاب کے سرکاری و نجی اسکولوں میں گرمیوں کی چھٹیاں یکم جون سے 14 اگست تک ہوں گی جبکہ سکولوں کے اوقات کار بھی تبدیل کر دیئے گئے ہیں

لاہور(کھوج نیوز) پنجاب بھر میں دن بدن بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں موسم گرما کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا جس کی تاریخ بھی سامنے آگئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کی طرف سے جاری کیے جانے والے نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ پنجاب کے سرکاری و نجی اسکولوں میں گرمیوں کی چھٹیاں یکم جون سے 14 اگست تک ہوں گی۔ اس کے علاوہ پنجاب میں اسکولوں کے اوقارت کار بھی تبدیل کرتے ہوئے اس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے جس کے مطابق سکول پیر سے جمعرات تک صبح 7 سے 11:30 بجے تک ہوں گے جبکہ جمعہ کو اسکول صبح 7 بجے سے 10:30 بجے تک ہوں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button